ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : سٹی پولیس کمشنر ششی کمار کا تبادلہ - کلدیپ کمار جین بنے نئے کمشنر

منگلورو : سٹی پولیس کمشنر ششی کمار کا تبادلہ - کلدیپ کمار جین بنے نئے کمشنر

Fri, 24 Feb 2023 21:10:05    S.O. News Service

منگلورو،24/ فروری (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے حکم نامہ کے مطابق سٹی پولیس کمشنر این ششی کمار کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ پر کلدیپ کمار جین کو تعینات کیا گیا ہے ۔
    
کلدیپ کمار جین 2011 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں اور تاحال بینگلورو ویسٹ ٹریفک ڈی سی پی کے طور پر تعینات تھے ۔ اب انہوں نے منگلورو سٹی کمشنر کی ذمہ داری سنبھالی ہے ۔  جبکہ ششی کمار کو ریلوے پولیس ڈی آئی جی بنا کر منگلورو سے ٹرانسفر کیا گیا ہے ۔ 
    
یکم جنوری 2021 میں منگلور سٹی کمشنر کا عہدہ سنبھالنے والے ششی کمار نے ایک اچھے اور قابل آفیسر کے روپ میں اپنا مقام بنایا تھا مگر ادھر پچھلے کچھ دنوں سے ان کے خلاف آوازیں اٹھنے لگی تھیں ۔ حال ہی میں  اے ڈی جی پی نے عوام سے ان کے مسائل جاننے کے لئے جو اجلاس منعقد کیا تھا اس کے دوران ایک سوشیل ورکر نے ششی کمار پر بدعنوانی کے الزامات لگائے تھے ۔ اس کے علاوہ حقوق انسانی کے لئے جہد کاری کرنے والوں نے بھی ششی کمار کے خلاف رشوت خوری کے الزامات عائد کیے تھے ۔
    
نئے پولیس کمشنر کے طور پر اپنے عہدہ کا چارج لینے والے کلدیپ کمار جین نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا :" میں کسی بھی قیمت پر رشوت خوری اور بدعنوانی برداشت نہیں کروں گا ۔ افسران کو بھی چاہیے کہ وہ رشوت خوری کے موقع فراہم نہ کریں ۔ تمام غیر قانونی سرگرمیوں پر روک لگانے کے لئے مناسب اقدامات کیے جائیں گے ۔ ہم لوگ عوام کے تعاون سے عوام کی سہولت کے لئے کام کریں گے ۔ 
    
 


Share: